• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی مظاہرین پر اسرائیل طاقت کے استعمال سے باز رہے: اقوام متحدہ

ہفتہ 21-04-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10586
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ مشرقی غزہ کی پٹی میں سرحد پر جمع ہونے والے پُرامن فلسطینی مظاہرین پر طاقت کے استعمال سے باز رہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیاہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

جمعہ کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر طیاروں کے ذریعے پمفلٹ گرائے جن پر فلسطینیوں کو غزہ کی سرحدکی طرف بڑھنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

فلسطینی اراضی میں متعین اقوام متحدہ کے مندوب برائے انسانی حقوق جیمی مک گولڈریک نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیل فوج پرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کےاستعمال کا راستہ ترک کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی رٹ قائم کرنے کی آڑ میں نہتےمظاہرین کو طاقت سے کچلا نہیں جا سکتا ہے۔

انہوں نے غزہ میں اسرائیلی پابندیوں کے باعث جاری بحران کے حل کےلیے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

عالمی ادارے کے مندوب کا کہنا ہے کہ 30 مارچ کےبعد اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں احتجاج کے لیے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کرکے 36 فلسطینیوں کو شہید اور 4200 سے زائد کو زخمی کرنے کی مرتکب ہوئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.