جکارتہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انڈونیشیا کی حکومت نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر فلسطینی مصنوعات کو ٹیکس فری قرار دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انڈویشیا کے وزیر تجارت انجیرسٹو لوگیٹا نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی حکومت نے فلسطینی مصنوعات پر کسٹم ٹیکس ختم کردیا ہے۔ اب فلسطینی مصنوعات انڈونیشیا میں ٹیکس کے بغیر داخل کی جاسکیں گی۔لوگیٹاÂ نے ان خیالات کا اظہار انڈونیشا میں متعین فلسطینی سفیر زھیر الشن سے ملاقات کے دوران کیا۔ فلسطینی سفیر نے گذشتہ روز جکارتہ میں وزارت تجارت کے ہیڈ کواٹران سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر فلسطینی سفیر نے انڈونیشیا کے وزیر تجارت سے اپیل کی کہ وہ اپنے ہاں فلسطینی مصنوعات کی ترویج کے لیے زیادہ سے زیاد اقداماتÂ کریں۔
دوسری جانب فلسطینی ایوان صنعت و تجارت کے چیئرین خلیل رزق نے انڈونیشیا کی حکومت کے فیصلے کو فلسطینیوں کے حوالے سے غیرمعمولی اہمیت کا حامل قرار دیا تھا۔