• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے مقابلے میں اسرائیل کی پسپائی

ہفتہ 02-06-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala11059
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں شدت پیدا ہونے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر نئی جارحیت کے منصوبے سے پسپائی اختیار کر لی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی سلامتی کی کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر حملے کا سرے سے کوئی منصوبہ ہی نہیں تھا۔

یہ دعوی ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیل کے وزیر انصاف آئیلٹ شاکد اور وزیر توانائی یووال اشٹائینیٹز نے پچھلے دنوں غزہ کے خلاف بھرپور جنگ مسلط کرنے اور حماس کے خاتمے کے لیے اس علاقے پر قبضہ کر لینے کی دھمکیاں دی تھیں۔

سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کن وجوہات کی بنا پر اسرائیل نے غزہ پر ہمہ گیر جارحیت کے منصوبے سے پسپائی اختیار کی ہے۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کے ایئر ڈیفینس توانائیوں میں اضافے کو اسرائیلی منصوبے سے پسپائی کی ایک اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ دنوں غزہ سمیت القسام اور القدس بریگیڈ کے ٹھکانوں پر کیے جانے والے میزائل حملوں پر تمام فلسطینی تنظیموں نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔

یہاں تک کہ مزاحمتی تنظیموں کے مسلح بریگیڈ کے جوانوں نے اسرائیل پر ایک سو تیس میزائل اور راکٹ داغے تھے جو صیہونی حکومت کے آئرن ڈوم نامی دفاعی نظام میں رسوخ کر کے مختلف اہداف پر لگے۔

مزاحمتی تحریکوں کے حملوں نے صیہونی حکومت کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔

اسرائیل کی پسپائی کی دوسری اہم وجہ تاریخی تجربہ ہے۔

اسرائیل نے پینتیس برس تک غزہ پر قبضہ کیے رکھا اور آخر کار دو ہزار پانچ میں اسے علاقے کو چھوڑنا پڑا تھا۔

درحقیقت اسرائیل نے جب غزہ پر اپنا ناجائز قبضہ ختم کیا تھا اس وقت فلسطینی گروہ آج کی طرح طاقتور نہیں تھے اور اگر اسرائیل ایک بار پھر غزہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو بدامنی اور جنگ کا دائرہ پورے مقبوضہ فلسطین تک پھیل جانے کا اندیشہ ہو جائے گا۔

آخری بات یہ ہے کہ اسرائیل، فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کی عوامی حمایت اور اسی طرح عالم اسلام میں اسرائیل کے خلاف پائے جانے والی نفرت میں اضافے جیسے معاملات سے بھی سخت خوفزدہ ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.