تہران – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی عوام کی حمایت کے زیرعنوان چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا کوآرڈینیشن اجلاس پارلیمنٹ کے اسپیکر کی موجودگی میں منعقد ہوا اور اس کانفرنس کی ویب سائٹ کی رونمائی کی گئی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی عوام کی حمایت کی کانفرنس کے کوآرڈینیشن اجلاس میں پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرلاریجانی کے علاوہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ، انٹلیجنس کے وزیر سید محمود علوی ، وزیرثقافت سید رضاصالحی امیری ، بین الاقوامی امور میں اسپیکر کے خصوصی مشیر حسین امیر عبداللہیان اور کانفرنس کا انعقاد کرنے والی مختلف کمیٹیوں کے سربراہان موجود تھے – اس اجلاس میں شریک ہر وزیر اور عہدیدار نے اجلاس کے انعقاد کے طریقہ کار کی رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ان نکات پر زوردیا جن پر اجلاس میں خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کوآرڈینیشن اجلاس کے اختتام پر فلسطین کی حمایت سے متعلق چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کی ویب سائٹ کی رونمائی کی گئی ۔