• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی سکیورٹی افسر اسلحہ سازی اور خریداری کے الزام میں گرفتار

پیر 01-08-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala2074
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینی سکیورٹی سروسز کے ایک افسر کو اسلحے کی تیاری اور خریداری کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محیوب برہان راشد کنزہ کو مغربی کنارے کے شہر نابلس سے سوموار کو علی الصباح گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے ہتھیار بنانے کے آلات بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے حالیہ مہینوں کے دوران غربِ اردن میں تشدد کے واقعات کے بعد فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار ضبط کیے ہیں،مبینہ اسلحہ ساز فیکٹریوں کو بند کیا ہے اور اسلحے کے ڈیلروں کو گرفتار کیا ہے۔فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اس سال کے دوران اب تک نابلس میں ہتھیار تیار کرنے میں استعمال ہونے والی سات مشینیں پکڑی ہیں۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر 2015ء کے بعد اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ بیت المقدس اور غربِ اردن میں فلسطینیوں کے خلاف سفاکانہ کریک ڈاؤن کارروائیوں میں 215 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ان میں سے 130 کے بارے میں اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر حملہ آور تھے۔

فلسطینیوں کے مبینہ چاقو حملوں ،فائرنگ یا اپنی گاڑیوں کو راہ گیروں پر چڑھانے کے واقعات میں 34 اسرائیلی ، دو امریکی ،ایک سوڈانی اور ایک ایریٹرین شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔اس دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں بھی متعدد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.