نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں عرب ممالک کی سطح پر ہونے والے ’عرب ریڈنگ چیلنج‘ نامی ایک مقابلے میں فلسطین کے ایک ہائی اسکول ’طلائع الامل‘ کو بھی بہترین اسکول ہونے کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں قائم طلاء الامل اسکول سمیت کئی دوسرے فلسطینی اور عرب ممالک کے اسکولوں کو Arab Reading Challenge مقابلے میں شامل کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں زیادہ سے زیادہ کتب کا مطالعہ کرنے اور ان کی تلخیص کرنے والے طلباء کو بھی انعامات دیے گئے۔بچوں کے مطالعے کے حوالے سے فلسطینی اسکول کو عرب ملکوں کا سب سے بہترین اور پہلا اہم ترین اسکول قرار دیا گیا۔
دبئی کے حکمراں الشیخ محمد بن راشد اآل مکتوم نے الجزائر کے 6 سالہ بچے محمد عبداللہ فرح کو Arab Reading Challenge میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر انعام دیا۔
مقابلے میں 15 عرب ممالک کے مجموعی طور پر 35 لاکھ 90 ہزار 743 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ ان طلبہ و طالبات کا تعلق پہلی جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک تھا اور حتمی مرحلے سمیت پورے مقابلے میں یہ بچے دس کروڑ سے زیادہ کتابیں پڑھنے میں کامیاب رہے۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے الجزائری طالب علم محمد نے مقابلے میں 20 سے زیادہ مصنفین کے 50 عنوانات کو پڑھ کر ان کی تلخیص کی۔
محمد عبداللہ فرح الجزائر کے شہر قسنطینہ میں ” زیادی بطو” پرائمری اسکول میں پہلی کلاس کا طالب علم ہے۔ وہ الجزائر کی سطح پر 6 لاکھ 10 ہزار طلبہ و طالبات پر برتری حاصل کر کے حتمی مرحلے میں پہنچا تھا۔
