دوحہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قطر نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں دو روز قبل اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں سات فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔ قطر نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کو لگام دی جائے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے عالمی سلامتی کونسل اور عالمی برادری کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم کو سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ اسرائیل فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کے ساتھ ساتھ بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام کر رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی ذمہ داری صیہونی ریاست پرعائد ہوتی ہے اور اس کی روک تھامÂ کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کو اسرائیلی ریاست کے مظالم سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
بیان میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔