جوہانسبرگ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جنوبی افریقا کے صدر جیکب زوما نے کہا ہے کہ کہا ہے ان کا ملک فلسطینی قوم کے حق خود اردایت کی حمایت اور صہیونی ریاست کی نسل پرستانہ پالیسیوں کی ہرمحاذ پر مخالفت جاری رکھے گی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقا کے صدر نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کی صہیونی پالیسی Â اوسلو معاہدے کے بعد دو ریاستی حل کی عالمی کوششوں کو تباہ کرنے کی کوشش ہے‘۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت بغیر کسی توقف کے مسلسل جاری رکھی جائے گی۔
گذشتہ مہینے بھی صدر جیکب زوما نے افریقی نیشنل کانگریس کے 105 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں اپنے شہریوں پر اسرائیل کے سیاحتی بائیکاٹ پر زور دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ جنوبی افریقا کے شہری اسرائیل کا سیاحتی بائیکاٹ کریں۔
انہوں نے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کی ظالمانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے نسل پرستانہ نظام کی پالیسیوں کے مشابہ قرار دیا۔ جو سنہ 1948ء سے 1994ء تک جنوبی افریقا میں سفید فاموں کی جانب سے سیاہ فام آبادی کے خلاف روا رکھی تھیں۔