• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینیوں کی حمایت میں عدالتی چارہ جوئی روکنے کا اسرائیلی قانون

جمعہ 12-05-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7143
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی کابینہ کی آئینی کمیٹی آئندہ اتوار کو ایک نئے مسودہ قانون پر رائے شماری کرنے جا رہی ہے جس میں کسی بھی اسرائیلی کو فلسطینیوں کے حقوق کے لیے عدالتوں میں جانے یا فلسطینیوں کے دفاع کے لیے کسی بھی قسم کی عدالتی چارہ جوئی پر پابندی عاید کر دی جائے گہ۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مجوزہ مسودہ قانون حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے۔ اس مسودہ قانون کا مقصد بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سماجی شعبے میں کام کرنے والے اداروں کو فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سپریم کورٹ سمیت کسی بھی دوسری عدالت سے رجوع کرنے سے روکنا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹلز میں آج جمعہ کے روز شائع ہونے والی اس خبر میں بتایا گیا ہے کہ نیا مسودہ قانون حکمراں اتحاد میں اختلافات کا موجب بھی بن سکتا ہے۔ کیونکہ ’کولانو‘ پارٹی کے وزیر مالیات موشے کحلون سمیت کابینہ کے کئی دوسرے ارکان اس کی مخالفت کرچکے ہیں۔ انہوں نے مجوزہ مسودہ قانون میں ترامیم کا مطالبہ کیا ہے تاہم حکمراں جماعت کی طرف سے اس میں ترمیم کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔

رپورٹ کے مطابق مجوزہ قانونی مسودے میں صراحت کے ساتھ یہ بات شامل ہے کہ کوئی اسرائیلی فلسطینیوں کی املاک  اور اراضی پر یہودیوں کے قبضے کے خلاف یا فلسطینیوں کے دفاع کے لیے عدالت نہیں جائے گا۔

یہ مسودہ قانون رکن کنیسٹ میکی زھور نے پیش کیا ہے جسے لیکوڈ کے یوتھ گروپ کے چیئرمین ڈیوڈ چیان کی بھی حمایت حاصل ہے۔

مسودے کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے کسی فلسطینی کی املاک پر قبضے کی صورت میں عدالتی چارہ جوئی کا حق صرف متاثر فریق کو حاصل ہوگا۔
کوئی اسرائیلی کسی فلسطینی کی جگہ اس کے کیس کو عدالت میں لے کر نہیں جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.