نیویارک (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے واضح اکثریت سے فلسطینی قوم کے مستقبل کے فیصلے کے حق کے بارے میں قرارداد منظور کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی درخواست پر طلب کیے گئے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت میں پیش کردہ قرارداد کو بھاری اکثریت نے منظور کیا۔ رائے شماری کےدوران قرارداد کی حمایت میں 167 ممالک نے ووٹ ڈالا۔ امریکا، اسرائیل اور کینیڈاÂ سمیت سات ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی جب کہ سات ملکوں نے قرارداد پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔اس قرارداد کی بنیاد پر بیت المقدس کی ماہیت اور یا آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بارے میں کسی بھی قسم کے اقدام کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔قرارداد کے متن میں فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق بالخصوص حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی اور سنہ 1967ء کی حدود میں فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس تشکیل پا رہا ہے جس میں بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔
