مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غزہ کی پٹی کی سرحد سے صیہونی کالونیوں کی طرف اڑائے جانے والے آتشیںÂ کاغذی جہازوں اور پتنگوں کو’حقیقی اور فوری قابل حل خطرہ‘ قرار دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی نیوز ویب سائیٹ ’واللا‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہپے کہ نیتن یاھو نے ’انسداد دہشت گردی‘ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ فلسطینیوں کے آتشیں غبارے اور پتنگ ایک حقیقی مسئلہ ہیں اور ان سے چیلنج کے طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس چیلنج کے مناسب حل کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہریوں کی آتش گیر پتنگوں کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی تیار کرنا ہوگی۔خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین نے صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمت کا ایک اچھوتا اور نیا اسلوب اپنایا ہے۔ فلسطینی شہری پتنگ نما کاغذی جہازوں کے ساتھ آتش گیر مواد باندھ کر سرحد کی دوسری طرف صیہونی کالونیوں میں پھینک دیتے ہیں جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں فصلوں کو آگ لگنے سے نقصان پہنچتا ہے۔