قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تحریک فتح کی ایگزیکٹو اور مرکزی کمیٹی کے رکن اور جماعت کے سینیر رہنما عزام الاحمد نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مصر کی طرف سے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کے حوالے سے دی گئی تجاویز کا جواب 24 گھنٹوں کے اندر دے گی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عزام الاحمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے مصری انٹیلی جنس وزیر سے ملاقات کی ہے جس میں قومی مصالحت کے حوالے سے بات چیت کی۔ مصری قیادت فلسطینی دھڑوں صلح کرانے کی مساعی کے لیے تیار ہے۔ ان کہنا تھا کہ ہم غزہ کی پٹی سے باہر کسی اور جگہ ہوائی اڈے کی تجویز قبول نہیں کریں گے۔ غزہ کی پٹی میں شہید یاسرعرفات ہوائی اڈے کی تعمیر کا سلسلہ بحال کرنا ہوگا۔ادھر حماس رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے باہر غزہ کے شہریوں کے لیے کوئی ہوائی اڈےÂ کی کوئی تجویز قبول نہیں کی۔ تحریک فتح کی قیادت افواہیں پھیلا رہی ہے۔