• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی اکثریت امن کی خواہاں : سروے

بدھ 24-08-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4124
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک ماہر سیاسیات تمر ہرمن نے فلسطینی سروے کار خلیل شیکاکی کے ساتھ مل کر یہ سروے کیا ہے اور اس کے نتائج سوموار کو جاری کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ”موجودہ حالات میں اس سروے کے نتائج کے کچھ زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہیں لیکن یہ حوصلہ شکن بھی نہیں ہیں۔ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ خوش امیدی کی ابھی کچھ بنیادیں موجود ہیں”۔

سروے کے نتائج کے مطابق 51 فی صد فلسطینی اور 59 فی صد اسرائیلی اب بھی تنازعے کے حل کی حمایت کرتے ہیں۔اسرائیل سے تعلق رکھنے والے 53 فی صد یہود ایک آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں ہیں۔اسرائیلی عرب اقلیت میں اس حمایت کی شرح 87 فی صد ہے۔

اس کے برعکس صرف 34 فی صد فلسطینی اور 20 فی صد اسرائیلی ایک مشترکہ ریاست کی تجویز کے حامی ہیں جہاں دونوں قوموں کو مساوی شہری حقوق حاصل ہوں۔گذشتہ دوعشروں کے دوران امن کوششوں کی ناکامی اور گذشتہ قریبا ایک سال سے جاری مسلسل تشدد کے واقعات کے تناظر میں 89 فی صد فلسطینی یہ محسوس کرتے ہیں کہ اسرائیلی یہودی قابل اعتماد نہیں ہیں جبکہ 68 فی صد اسرائیلی یہود فلسطینیوں کے بارے میں یہی رائے رکھتے ہیں۔

رائے عامہ کے اس جائزے سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ 65 فی صد اسرائیلی فلسطینیوں سے خوف زدہ ہیں جبکہ صرف 45 فی صد اسرائیلی فلسطینیوں سے خوف کھاتے ہیں۔ہرمن کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلیوں میں خوف کی بلند سطح پر حیران رہ گئی ہیں اور اس کے متعدد عوامل ہیں۔اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ بہت سے اسرائیلیوں کا فلسطینیوں کے ساتھ براہ راست کوئی ربط وتعلق نہیں ہے۔اس لیے دوسرے فریق کو کم تر قرار دینا آسان ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ تشدد کی حالیہ لہر نے اسرائیلی معاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا حالانکہ وہ اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں سے زیادہ محفوظ ہے۔

اس سروے کے دوران جون میں 1270 فلسطینیوں اور 1184 اسرائیلیوں سے انٹرویوز کیے گئے تھے۔اس کے نتائج میں 3 فی صد پوائنٹس کی غلطی کا امکان ہے۔یہ سروے ہرمن کے اسرائیل ڈیمو کریسی انسٹی ٹیوٹ اور شیکاکی کے فلسطین مرکز برائے پالیسی اور سروے ریسرچ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.