• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فرانس کی فلسطینی اسکولوں کی مسماری کی شدید مذمت

منگل 29-08-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8407
0
SHARES
0
VIEWS

پیرس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فرانسیسی حکومت نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی اسکولوں کی مسماری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے تعلیمی دشمنی پر محمول اقدامات قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز سے ہی صہیونی ریاست نے فلسطینی اسکولوں کی مسماری شروع کر دی ہے۔ یہ قابل مذمت اقدام ہے۔ بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے اسکولوں اور گھروں کی مسماری کا سلسلہ فوری طور پربند کرے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان آینسز روماٹیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی انتظامیہ نے 22 اگست کو مشرقی بیت المقدس میں ’جب الذیب‘ میں یورپی یونین کی مالی معاونت سے تعمیر کردہ ایک فلسطینی اسکول زمین بوس کردیا۔ اس کے علاوہ اسکول پر نصب شمسی توانائی کے پینل بھی اتار لیے گئے۔ اس کے علاوہ مشرقی بیت المقدس مین ابو انور کے مقام پر اور العیزریہ میں دو اسکول مسمار کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین کی جانب سے  بھی فلسطین اسکولوں کی مسماری کی شدید مذمت کی گئی تھی۔

یورپی یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا  ہے کہ وہ فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفرانس کی فلسطینی اسکولوں کی مسماری کی شدید مذمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.