مقبوضہ جزیرہ نما النقب – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) کل بدھ کی شام فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پربمباری کرنے ولا F16 جنگی طیارہ جزیرہ نما النقب میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار ایک ہوازباز ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنگی جہاز غزہ کی پٹی پر بم گرانے کے بعد مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں قائم رامون فوجی اڈے پر لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک گر کرتباہ ہو گیا۔حادثے کا شکار ہونے والا اسرائیلی جنگی جہاز فورا آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔ حادثے میں جہاز کا ایک پائلٹ ہلاک اور اس کا معاون شدید زخمی ہو گیا ہے۔
صہیونی فضائیہ نے جنگی جہاز کے حادثے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ جلد ہی اس کی جامع تحقیقات کریں گے۔
