• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ پرحملہ اور سات فلسطینیوں کی شہادت دہشت گردی ہے:حزب اللہ

جمعرات 02-11-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9096
0
SHARES
4
VIEWS

بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دو روز قبل فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین دہشت گردی قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیروت میں حزب اللہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ پر حملہ پوری فلسطینی قوم پر حملے کے مترادف ہے۔ صیہونی فوج بدترین جرائم اور دہشت گردی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ حزب اللہ اسرائیلی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی قوم بالخصوص اسلامی جہاد اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام اور پوری فلسطینی قوم کے خلاف جاری صیہونی ریاست کے جرائم کے پیچھے امریکا کا ہاتھ اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کار فرما ہے۔  غزہ کی پٹی میں سات نہتے فلسطینیوں کی شہادت اور ایک درجن کو زخمی کیے جانے کے واقعے پر عالمی برادری کی خاموشی دہشت گردی کی حمایت کے مترادف ہے۔ غزہ پر بمباری پر خاموش رہنے والے بھی دہشت گردی کے معاونت کار ہیں۔

خیال رہے کہ سوموار کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں دیر البلح کے مقام پر بمباری کرکے آٹھ فلسطینیوں کو شہید اور 13 کو زخمی کردیا تھا۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ پر بمباری کی تھی جس میں حماس اور اسلامی جہاد کے کارکنان کام کررہے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ پرحملہ اور سات فلسطینیوں کی شہادت دہشت گردی ہے:حزب اللہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.