• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ میں مریضوں کی اموات کے ذمہ دار محمود عباس ہیں

بدھ 28-06-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7631
0
SHARES
4
VIEWS

لندن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں علاج کی سہولیات کے فقدان کے باعث مریضوں بالخصوص شیر خوار بچوں کی بڑھتی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اموات کا ذمہ دار محمود عباس کو قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ’عرب ہیومن رائٹس‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی پالیسی کے تحت غزہ کے مریضوں کو فلسطین کے دوسرے علاقوں میں قائم اسپتالوں میں داخل کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ محمود عباس غزہ کے محاصرے کو ختم کرنے میں مدد کے بجائے محصورین غزہ کے عزم کو شکست دینا چاہتے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ دنوں کے دوران فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے باعث غزہ کی پٹی میں شیر خوار بچوں سمیت کم سے کم 9 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ اموات مریضوں کو غزہ سے باہر دوسرے فلسطینی علاقوں یا اسرائیل لے جانے پر عاید کردہ فلسطینی اتھارٹی کی پابندیوں کے باعث ہوئی ہیں۔

عرب ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کے سیکڑوں مریضوں کے علاج کے معاملے کو انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھا کر ان کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں سرطان اور دل کے سیکڑوں مریض دوسرے فلسطینی علاقوں یا بیرون ملک علاج کی اجازت کے منتظر ہیں مگر فلسطینی اتھارٹی نے انہیں دانستہ طور پر غزہ سے باہر لے جانےسے روک رکھا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے 1600  مریضوں کو فوری طور پر غذہ سے باہر دوسرے اسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر انہیں بیرون غزہ جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تو اس کے نتیجے میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی بلا تفریق تمام فلسطینی مریضوں کے علاج معالجے کی کفالت کی ذمہ دار ہے۔ غزہ کے مریضوں کے ساتھ انتقامی سلوک کرنا بین الاقوامی قوانین اور عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی صدر محمود عباس نے ایک حکم نامے کے تحت غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے تمام مریضوں کو فلسطین کےدوسرے علاقوں میں قائم اسپتالوں میں علاج کی سہولت دینے سے روک دیا تھا جس کے نتیجے میں غزہ میں صحت کا سنگین بحران پیدا ہوا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کم سے کم چار شیر خوار بچوں سمیت ایک درجن کے قریب مریض فوت ہوچکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں مریضوں کی اموات کے ذمہ دار محمود عباس ہیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.