واشنگٹن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں متنازع کتاب کے منصف نے اپنی کتاب میں صدر ٹرمپ سے متعلق لرزہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین ، اسرائیل تنازع کے حل کے حوالے سے چونکا دینے والا منصوبہ سامنے لانےوالے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کتاب ‘فائر اینڈ فیوری، ان سائیڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس’ کے مصنف مائیکل ولف نے اپنی کتاب لکھا ہے کہ صدر فلسطین کے حوالے سے ایک ایسا منصوبہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو پورے نقشے کو بدل دے گا۔ تاہم امریکی صدر نے اس کتاب کو ’جھوٹ کا پلندہ‘ قرار دیا ہے۔وائٹ ہاؤس اور صدر ٹرمپ کے مقرب ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ صدر نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کو اردن اور غزہ کی پٹی کو مصرکے حوالے کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
اس کتاب کے جو اقتباسات دنیا بھر کے اخبارات اور جرائد میں گردش کر رہے ہیں ان میں ایک جگہ صدر ٹرمپ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں کہتے ہیں کہ ‘یہ ہمارا بندہ ہے۔
‘ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کتاب کے اقتباسات کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی مائیکل ولف سے ملاقات نہیں کی۔
