• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ سے اڑانے والا چھوٹا ڈرون طیارہ مقبوضہ فلسطین میں گرکرتباہ

اتوار 06-08-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8156
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ فضاء سے ایک چھوٹا ٹکڑا مقبوضہ فلسطین میں گرا ہے تاہم اسرائیلی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ اندرون  فلسطین میں گر کرتباہ ہونے والا ایک ڈرون طیارہ ہے جو غزہ کی پٹی سے اڑایا گیا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ’چھوٹے ٹکڑے‘ کی وضاحت نہیں کی گئی کہ آیا وہ ڈرون طیارہ تھا یا کوئی اور چیز تھی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے ایک بیان میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے فضاء میں موجود ایک چھوٹی جسامت کی کوئی چیز دیکھی جو اڑتے ہوئے اسرائیل کی حدود میں داخل ہوئی اور گر کر تباہ ہوگئی۔ ترجمان کا کہنا نے گرنے والی چیز کو قبضے میں لے کر اس کی چھان بین شروع کردی  گئی ہے۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اندرون اسرائیل گرکر تباہ ہونےوالا ایک چھوٹا ڈرون طیارہ ہے جو غزہ کی پٹی سے فضاء میں چھوڑا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی انجینیرنگ کور نے گرنے والے ڈرون کو قبضے میں لے کر اس کی تحقیق شروع کردی ہے۔

اسرائیل کی بعض دوسری نیوز ویب سائیٹس نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ اندرون اسرائیل کر تباہ ہونے والا چھوٹا ڈرون طیارہ تصاویر کے حصول کے لیے مختلف ابلاغی کمپنیاں استعمال کرتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق تصاویر کے شوقین بھی اس طرح کے چھوٹے ڈرون استعمال کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سنہ 2014ءکو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے جاسوسی کے مقاصد کے لیے پہلی بار ڈرون طیارے استعمال کیے تھے جو فضاء میں اڑتے ہوئے تل ابیب میں اسرائیلی وزارت دفاع کے ہیڈ کواٹر کے اوپر تک پرواز کرتے رہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل کے دیگر شہروں کی فضائی حدود میں بھی فلسطینی مزاحمت کاروں کے ڈورن طیارے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے تین نمونوں کے ڈرون طیارے تیار کیے ہیں۔ A1A,A1B اور A1C جاسوسی کے ساتھ ساتھ خود کش ڈرون طیارے کے طورپر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ سے اڑانے والا چھوٹا ڈرون طیارہ مقبوضہ فلسطین میں گرکرتباہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.