• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عرب ممالک میں اختلافات کا سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل کو پہنچا

جمعہ 16-06-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7532
0
SHARES
1
VIEWS

بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس کے دفاع کے لیے سرگرم عالمی القدس فاؤنڈیشن نے کہا ہےکہ عرب ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کا سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل کوپہنچا اور نقصان عرب ملکوں کے ساتھ فلسطینی قوم کو بھی پہنچا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عالمی القدس فاؤنڈیشن کے بیروت میں قائم صدر دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ صہیونی ریاست کی پہلی اور آخری خواہش ہی نہیں بلکہ کوشش بھی عرب اور مسلمان ملکوں کے درمیان تنازعات پیدا کرنا ہے۔ قطر  اور دوسرے خلیجی ملکوں کےدرمیان پائے جانے والے اختلافات کا سب سے بڑھ کر اسرائیل کو فائدہ پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک میں اختلافات اسرائیل کے مفادات میں شامل ہے۔

القدس فاؤنڈیشن کاکہنا ہے کہ قطر کا محاصرہ اور عرب ملکوں کے درمیان  میں اختلافات مسلم امہ کی وحدت پر کاری ضرب ہیں اور اس کے نتیجے میں مسلم امہ کے مرکزی حل طلب مسئلہ القدس کو نقصان پہنچانے کا موجب بنے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب صہیونی ریاست کا بیت المقدس قبضے کے پچاس سال مکمل ہوئے ہیں اور صہیونی ریاست القدس پرقبضے کو سلور جوبلی کے طورپر منا رہی ہے۔ ایسے میں مسلمان ممالک بالخصوص عرب ملکوں کے درمیان کشیدگی کا فائدہ صرف اسرائیل کو پہنچ رہا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں خلیجی ملکوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کا معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کردیا ہے۔

القدس فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب ملکوں کےدرمیان کشیدگی انتہائی افسوسناک اور خطرناک ہے۔ فاؤنڈیشن نے عرب ملکوں پر باہمی اتفاق اور اتحاد پر زور دیتے ہوئے بیت المقدس کے دفاع کے لیے مل کر کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعرب ممالک میں اختلافات کا سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل کو پہنچا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.