فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار "معاریو” کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیر تعلیم کا کہناہے کہ غزہ کی سرحد پار کرنے والا کوئی فلسطینی زندہ نہیں بچے گا۔
نفتالی بینٹ کا کہنا تھا کہ حکومت غزہ کے مظاہرین سے نمٹنے کے جو طریقے اختیار کررہی ہے وہ مؤثر ثابت نہیں ہوئے۔ غزہ کو تیل کی سپلائی بند کرنا، ماہی گیروں کے لیے سمندر میں شکار گاہ کا دائرہ محدود کرنا یا غزہ پر نئی پابندیاں عائد کرنا مسئلے کا حل نہیں۔ فوج کو چاہیے کہ وہ غزہ کی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلائے۔