مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) نم نہاد صیہونی ریاست کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو ریاست کے اعلیٰ عہدوں پر تقرر سے روک دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو ریاست کے اعلیٰٗ عہدوں پر تقرری میں مداخلت سے روک دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس کی تقرری میں وزیراعظم کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے یہ فیصلہ دو وکلاء اور’طھارۃ المعاییر موومںٹ‘ کی طرف سےریاستی اداروں کے لیے مشاورتی کمیٹی میں وزیراعظم کے دو مقربین کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے کیا ہے۔
یہ مشاورتی کمیٹی ریاست کے اعلیٰ عہدوں پر تقرری کے لیے مشاورتی خدمات مہیا کرے گی۔ اس کی تشکیل کا مقصدی ریاستی عہدوں پرتقرری میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔