• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی فوج کا فلسطینیوں کو شبے میں ماورائے عدالت قتل کرنے کا اعتراف

منگل 25-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4808
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں جاری ریاستی دہشت گردی اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے معاملے میں اکثر وبیشتر اسرائیلی حکومت، فوج اور دیگر ریاستی ادارے اپنے جرائم کی پردہ پوشی کی ہرممکن کوشش کرتے ہیں مگر بعض اوقات دشمن بھی اپنی حماقتوں اور مظالم کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

حال ہی میں صہیونی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ صہیونی فوج اور پولیس محض شبے کی بنیاد پر فلسطینی شہریوں کو ماورائے عدالت قتل کرتی رہی ہے۔

عبرانی ریڈیو کی جانب سے نشر کی گئی مزکورہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس رپورٹ کی نقول تمام فوجی یونٹوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسا نہ صرف ممکن بلکہ عملا ہوچکا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے اپنے لیے خطرہ نہ بننے والے فلسطینیوں کو بھی گولیوں سے بھون ڈالا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

رپورٹ میں ایسے چار واقعات کو بہ طور مثال پیش کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ ان چاروں واقعات میں مرنے والے فلسطینی کسی بھی طور پرصہیونی فوجیوں کے لیے خطرہ نہ تھے۔ انہیں محض شبے کی بنیاد پر گولیاں ماری گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں کو اپنے دفاع کے لیے کچھ بھی کرنے کا اختیار ہے مگر اخلاقی طور پرانہیں یہ دیکھنا چاہیے کہ انہیں کہاں اس کس موقع پر زیادہ خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی فائرنگ سے حال ہی میں دو فلسطینی شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے۔ ان چاروں فلسطینیوں کو محض شک کی بنیاد پر گولیاں ماری گئی تھیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کہ صہیونی فوج نے نہتے فلسطینیوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اس سے قبل صہیونی فوج کے ایک سینیر افسر الیاھو لیبمن نے بھی اعتراف کیا تھا کہ رواں سال مئی میں ایک صہیونی فوجی نے زخمی فلسطینی عبدالفتاح الشریف کو بے گناہ گولیاں ماری تھیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔ وہ فلسطینی قاتل فوجی کے لیے کسی بھی طور پر خطرے کا موجب نہیں تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کا فلسطینیوں کو شبے میں ماورائے عدالت قتل کرنے کا اعتراف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.