رپورٹ کے مطابق داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ کے ایک سینیر عہدیدار کا بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ حماس نے مزاحمتی کارروائیوں میں دو گنا اضافہ کردیا ہے۔
اسرائیلی فوجی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سنہ 2015 ء کے شروع سے لے کر رواں سال کے پہلے تین ماہ تک کا جتنا بھی مواد جمع کیا گیا ہے اس سے فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کا بہ خوبی اندازہ ہوتا ہے۔ پچھلے ایک برس میں حماس کے کارکنوں کی جانب سے 290 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں جن میں اسرائیلی فوجیوں کے اغواء کے واقعات کےساتھ ساتھ ان پر قاتلانہ حملوں جیسی کارروائیاں شامل ہیں۔ ان میں سے چھ کارروائیاں حال ہی میں کی گئی تھیں تاہم سیکیورٹی فورسز نے انہیں ناکام بنا دیا۔ صہیونی فوجی عہدیدارکاکہنا تھا کہ حالیہ چند ماہ میں حماس کے کارکنوں کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کے اغواء کی 25 کاررائیاں کی گئیں جب کہ 15 بار فدائی حملے کیے گئے۔
