واشنگٹن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی حکومت نے شام میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کی بھرپور حمایت اور تائید کا اعلان کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ھیذر ناورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے ’دفاع‘ کا حق حاصل ہے اور دفاع کے لیے اسرائیل کہیں بھی کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہے۔ امریکا اسرائیل کی شام میں فضائی کارروائیوں میں تل ابیب کے ساتھ ہے۔ایک سوال کے جواب میں امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی سرحد پر پیدا ہونے والی کشیدگی پرامریکا کو تشویش ہے۔ موجودہ حالات میں اسرائیل کے دفاع اور خود مختاری کو نقصان پہنچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ ایران خطے کی اقوام کو خطرے سے دوچار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ یمن، لبنان، شام اور دوسرے ملکوں میں ایران کی مداخلت تہران کی خطے پراپنا تسلط جمانے کا ثبوت ہے۔
گذشتہ روزاسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ روس میں متعین روسی سفیر ھاوری کورین نے کہا کہ ان کا ملک ایران کو شام کے خلاف اپنی کارروائیوں کے لیے ایران اور شام کو اسرائیل کا پل نہیں بننے دیں گے۔
انہوں نے روسی صدر ولادی میر پوتین سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے انہیں شام میں پیدا ہونے والی صورت حال پر اعتماد میں لیں اور شام میں کسی قسم کی محاذ آرائی سے بچیں۔
