• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سلامتی کونسل کے اجلاس میں صیہونی بستیاں بنائے جانے کے اقدام کی مذمت

ہفتہ 15-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4703
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے ایک غیر سرکاری اجلاس میں صیہونی بستیوں کی توسیع سے متعلق صیہونی حکومت کے غیر قانونی اقدام پر تنقید کی اور اعلان کیا کہ اس قسم کے اقدام سے اسرائیل کے خلاف قرارداد کی منظوری کی راہ ہموار ہو گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعے کے روز انگولا، ملائیشیاء، ونیزوئیلا، سینیگال اور مصر کی درخواست اور فلسطینی نمائندوں کے اصرار پر صیہونی بستیوں کی توسیع کے بارے میں اسرائیل کے اقدام سے متعلق ایک اجلاس تشکیل دیا۔ اس اجلاس میں انسانی حقوق کے گروہوں منجملہ صیہونی بستیوں کی توسیع مخالف امریکی گروہ پیس نو، نے بھی شرکت کی۔

اس اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں صیہونی حکومت کے جرائم کا جائزہ لیا گیا اور اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی بستیوں کا قیام روکے جانے اور اسی طرح ان علاقوں میں بیرونی سرمایہ کاری بند کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ انسانی حقوق کے گروہ کے نمائندے نے کہا کہ صیہونی حکومت، مظلوم فلسطینیوں کو گہوارے سے لے کر قبر تک وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتی ہے۔ ہاگائی العد نے صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بروقت اقدام کی ضرورت پر تاکید کی۔

امن کے حامی امریکی گروہ کے ایک عہدیدار لارا فریڈمین نے بھی فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر پر کڑی تنقید کی اور اسرائیل کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔ اس بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرسرکاری اجلاس میں شریک امریکی نمائندے نے کہا کہ گذشتہ بیس برسوں کے دوران صیہونی بستیوں میں کافی اضافہ ہوا ہے اور بنیامین نتن یاہو کے دور میں اب تک مقبوضہ علاقوں میں گیارہ ہزار نئے مکانات تعمیر کئے جا چکے ہیں۔ اس سے قبل برطانیہ، فرانس اور روس نے صیہونی بستیوں کی تعمیر سے متعلق اسرائیل کے اقدام کی مذمت کرکے اسے امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسلامتی کونسل کے اجلاس میں صیہونی بستیاں بنائے جانے کے اقدام کی مذمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.