• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سلامتی کونسل میں یہودی بستیوں کے خلاف قرارداد کا ردعمل

پیر 26-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5458
0
SHARES
0
VIEWS

لندن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عالمی سلامتی کونسل میں فلسطین میں یہودی بستیوں کے قیام کے خلاف منظور کی گئی قرارداد 2334 کے رد عمل میں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری پر نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سخت برہم ہیں۔ ٹرمپ کا خیال ہے کہ سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد کی منٖظوری میں عنقریب سبکدوش ہونے والے صدر باراک اوباما کا بھی ہاتھ ہے کیونکہ انہوں نے قرارداد کی منظوری روکنے میں کوئی مؤثر حکمت عملی نہیں اپنائی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سلامتی کونسل نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی روک تھام کے لیے ایک قرارداد منظور کی تھی۔ قرارداد کی حمایت میں سلامتی کونسل کے 15 مستقل ارکان میں سے 14 نے قرارداد کی حمایت میں رائے دی جب کہ امریکا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

لندن سے شائع ہونےوالے اخبار’الشرق الاوسط‘ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقرب ری پبلیکن رکن کانگریس گویل بارک بولاک کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ زمام اقتدار ہاتھ میں لیتے ہی اسرائیل میں قائم امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اقدامات کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ نومُنتخب صدر ٹرمپ اسرائیل کے حوالے سے مؤثر پالیسی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ مصری صدرعبدالفتاح السیسی کو اسرائیل مخالف قرارداد کو پیش کرنے سے روکنے پر قائل کرلیا تھا۔ ٹرمپ اوباما انتظامیہ کی رخصتی کے بعد اسرائیل میں قائم سفارت خانہ بیت المقدس کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کریں گے اور القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے مؤثر اقدامات کریں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسلامتی کونسل میں یہودی بستیوں کے خلاف قرارداد کا ردعمل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.