• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سعودی عرب کی اسرائیل کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

بدھ 07-03-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10136
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے ہندوستانی ایئرلائن ” ایئر انڈیا” کو اسرائیل کی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد سعودی عرب کی منافقت اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف گہری سازش مزید نمایاں ہوگئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیتن یاھو نے ان خیالات کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ اسرائیل جانے کے لیے ” ایئر انڈیا ” کو یمن کے جنوب سے جانا پڑتا ہے جو بہت لمبا راستہ ہے تاہم سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ایئرپورٹ سے اسرائیل کے ایئرپورٹ تل ابیب تک فضائی سفر میں دو سے ڈھائی گھنٹے کم ہوجائیں گے جس سے نہ صرف ایئرلائن کو فائدہ ہوگا بلکہ مسافروں کیلیے ٹکٹ کی قیمت میں بھی کمی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہندوستانی ایئرلائن نے گزشتہ ماہ سعودی فضائی حدود کی اجازت ملنے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ ہندوستانی ایئرلائن نے اسرائیل کیلیے ہفتہ وار 3 پروازوں کا بھی اعلان کیا تھا۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے اسرائيل کے ساتھ خفیہ رابطے اج کھل کر سامنے آرہے ہیں اور سعودی عرب کے نام نہاد خادم الحرمین ملک سلمان کی اسلام اور مسلمانوں بالخصوص مسئلہ فلسطین کے بارے میں خيانت روزبروز طشت از بام ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اسرائیل کو قانونی ریاست تسلیم نہیں کرتا اور گذشتہ 70 برسوں سے دونوں ملکوں کے لیے چلنے والی پروازوں ایک دوسرے کی فضائی حدود استعمال نہیں کیں تاہم حالیہ عرصے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان پس چلمن تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

گذشتہ ماہ بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کی فضائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے لیے ہفتے میں تین پروازیں چلائے گی تاہم سعودی عرب کے سول ایوایشن اتھارٹی نے کہا تھا کہ بھارتی مسافر طیاروں کو سعودی عرب کی فضاء استعمال کرتے ہوئے اسرائیل جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسعودی عرب کی اسرائیل کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.