• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سابق اسرائیلی ڈپٹی آرمی چیف فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل کے حامی

بدھ 21-09-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4424
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کے ایک سابق جنرل اور ڈپٹی آرمی چیف جنرل عوزی ڈیان نے ماورائے عدالت فلسطینیوں کے قتل عام کی کھل کرحمایت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت کو ایسا قانون منظور کرنا چاہیے جس میں فوج اور سیکیورٹی اداروں کو یہ اجازت ہو کہ وہ جس فلسطینی کو اپنے لیے خطرہ محسوس کریں اسے گولیاں مار کر قتل کر دیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنرل ریٹائرڈ ڈیان نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں ماتحت فوجیوں کو فلسطینی مزاحمت کاروں کو گولیاں مار کر شہید کرنے کی کھلی اجازت دے رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ جب اپنے سامنے موجود کسی مشتبہ شخص کو دیکھیں اور یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو کہ آیا وہ مزاحمت کار ہے یا نہیں خطرہ محسوس ہونے پر اسے گولی مار دینی چاہیے۔

سابق ڈپٹی آڑمی چیف نے یہ بیان عدالت میں فلسطینیوں کے ایک قاتل فوجی کے مقدمہ کی سماعت کے دوران دیا۔ اسرائیلی فوجی ایلور عزاریا نے چندہ ماہ قبل الخلیل شہر میں ایک زخمی فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

ایک نہتے فلسطینی کو گولیاں مار کرشہید کرنے پر صہیونی فوجی اہلکار ایلور عزاریا کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے مگر سابق ڈپٹی آرمی چیف اس کے دفاع میں کھڑے ہوگئے ہیں۔ جنرل ڈیان نے کہا کہ عزاریا کو زخمی فلسطینی سے خطرہ محسوس ہوا تھا جس پراس نے گولی چلائی تھی۔

اسرائیل میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں نے صہیونی ریاست کے سابق ڈپٹی آرمی چیف کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل عوزی ڈیان ایک قاتل کی حمایت کرتے ہوئے اسے سزا سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسابق اسرائیلی ڈپٹی آرمی چیف فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل کے حامی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.