• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سابق اسرائیلی چیف جسٹس کا نیتن یاھو سے استعفے کا مطالبہ

ہفتہ 22-07-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7951
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے ایک سابق چیف جسٹس نے وزیراعظم نیتن یاھو کے کرپشن سے متعلق ایک بیان پر ان سے وزارت اعظمیٰ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق چیف جسٹس یئیر شمگار نے کہا کہ وزیراعظم نیتن یاھو نے اپنے خلاف جاری کرپشن کیسز میں ایک متنازع بیان دیا ہے کس کے بعد انہیں وزارت اعظمیٰ کے عہدے پر فائز رہنے کا کوئی حق نہیں۔

سابق چیف جسٹس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر بیرون ملک سے گراں قیمت تحائف وصول کرنے کا الزام مجھ پرعائد کیا جاتا اور میں اس الزام کے تحت تحقیقات کا سامنا کرتا تو سرکاری عہدہ چھوڑ دیتا۔ وزیراعظم نیتن یاھو کو بھی میرا مشورہ ہے کہ وہ وزارت اعظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دیں۔

سابق چیف جسٹس کی اہلیہ اور مرکزی عدالت کی سابق جج ینحال روبنچائن نے بھی اپنے شوہر کے خیالات سے اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ نیتن یاھو اپنے خلاف جاری کرپشن الزامات کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق اوزیراعظم اسحاق رابین پر تحائف وصول کرنے کا الزام نہیں تھا مگر اس کے باوجود انہوں نے عوامی عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieسابق اسرائیلی چیف جسٹس کا نیتن یاھو سے استعفے کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.