• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 11 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دوسری القدس کانفرنس افریقی ملک موریتانیہ میں اختتام پذیر

پیر 14-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5020
0
SHARES
0
VIEWS

نواکشوط – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) افریقا کے عرب اور مسلمان ملک موریتانیہ میں ہونے والی تین روزہ دوسری القدس کانفرنس اپنی اختتام کو پہنچ گئی۔ کانفرنس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیے میں مسئلہ فلسطین کے جلد اور منصفانہ حل، مسجد اقصیٰ کے دفاع اور القدس کی مکمل آزادی پر زور دیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نواکشوط میں ہونے والی القدس کانفرنس کے لیے ’’القدس سے وفاداری کا عہد‘‘ عنوان رکھا گیا تھا اس عنوان کا مقصد فلسطین بالخصوص القدس کے ساتھ عالم اسلام اور عرب ممالک کی وابستگی کو مضبوط بنانا اور فلسطینی قوم کے لیے ہرسطح پر نصرت کا اظہار کرنا تھا۔

اس موقع پر افریقا میں نصرت فلسطین نیشنل فورم کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر محمد محمود ولد امات نے کہا کہ افریقی اقوام فلسطینی قوم کے جائز مطالبات کی پرزور حامی ہیں اور ہم جلد از جلد فلسطینی ریاست کے قیام کو دنیا کے نقشے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

کانفرنس میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے رہنما اور جماعت کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج اسامہ حمدان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے موریتانیہ کے صدر محمد ولد عبدالعزیز کی فلسطینی قوم کے لیے خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ موریتانیہ نے صہیونی ریاست، اسرائیلی سفارت خانوں اور یہودی معابدہ کے ساتھ ہرقسم کا تعلق توڑ کر فلسطینی قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ افریقا کے دیگر ممالک کو موریتانیہ کے طرز عمل سے سبق سیکھنا چاہیے۔

کانفرنس کے اختتا پرجاری کردہ اعلامیے میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ فلسطین کی آزادی اور بیت المقدس کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کے لیے مساعی تیز کریں۔

اعلامیے میں فلسطین میں جاری صہیونی ریاست کے مظالم، یہودی آباد کاری، فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈالنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والی پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ کانفرنس میں افریقا کے دورسرے ممالک سینیگال، مالی، ساحل العاج، بورکینا فاسو، توغو، بنین، گینا بساؤ گینیا کوناکری، نائجیریا، کیمرون نیجر اور گمیبیا کے وفود نے بھی شرکت کی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieدوسری القدس کانفرنس افریقی ملک موریتانیہ میں اختتام پذیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.