(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مغربی ایشیا میں انسانی حقوق کے کمشنرڈاکٹر ہیثم ابو سیعد نے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات امن کی کوششوں کو تباہ کررہے ہیں۔
مغربی ایشیا میں انسانی حقوق کے کمشنر اور یورپی یونین میں اطلاعات اور سیکیورٹی کے سفیر ڈاکٹر ہیثم ابو سیعد کے بیت المقدس میں فلسطینی گھروں کی مسماری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات امن کی کوششوں کو تباہ کرنے کیلئے کافی ہیں۔
اپنے ایک جاری بیان میں ڈاکٹر ہیثم ابو سعید کا کہنا ہے فلسطینیوں کو انکے گھروں سے بے دخل کرنا ان کی املاک کو تباہ کرنا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے باوجود فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنا امن کی کوششوں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔
ڈاکٹر ہیثم ابوسعید نے بین القوامی برادری سے اسرائیل کے مجرمانہ اقدام پر جواب طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کے اقدامات کو فوری روکوانے کی اپیل کی ہے۔