مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں خصوصی عسکری کارروائیوں کے لیے نئی لڑاکا یونٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس نئی یونٹ کے لیے ’دیاہ‘ یعنی ’شاہین‘ کا نام منتخب کیا گیا ہے۔ اس یونٹ میں شامل اہلکاروں کو غزہ کی پٹی میں خصوصی آپریشن اور مخصوص فوجی کارروائیوں کا ٹارگٹ سونپا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق نئی فوجی یونٹ کا قیام غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگجوں کے نتائج اور سے حاصل ہونے والے سبق کو سامنے رکھتے ہوئے عمل میں لایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں خصوصی فوجی کارروائیوں کے لیے یونٹ کا قیام ایک ایسے وقت میں لایا گیا ہے جب دوسری جانب غزہ کی پٹی جنگ کے دھانے پر کھڑا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ پابندیوں اور ناکہ بندی کے باعث دو ملین عوام سخت ترین مشکلات کا شکار ہیں۔