• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حماس اور فتح کی مصالحت کے بعد اسرائیل سخت مشکل میں ہوگا : عرب لیگ

بدھ 20-09-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8637
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے نے فلسطینی منظرنامے میں سامنے آنے والی مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے جس میں حماس تنظیم کی جانب سے غزہ پٹی میں اپنی انتظامی کمیٹی کی تحلیل کا فیصلہ سر فہرست ہے۔

ابو الغیط کے نزدیک فلسطینی مصلحت کو سر بلند رکھنے کے لیے فتح اور حماس نے صحیح موقف اپنایا ہے.. دونوں نے اس صفحے کو پلٹ دیا ہے جس نے مسئلہ فلسطین کو شدید نقصان پہنچایا اور فلسطینی عوام بالخصوص غزہ پٹی میں وسیع پیمانے پر دکھ اور پریشانی کا باعث بنا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کے سرکاری ترجمان محمود عفیفی کے مطابق ابو الغیط نے اس سلسلے میں مصر کی کوششوں کی تعریف کی جن کے ذریعے اس اہم کامیابی کو یقینی بنانے کی راہ ہموار ہوئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ابو الغیط نے اتوار کے روز ہونے والے اعلان کے فعّال ہونے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس بنیاد پر غزہ پٹی میں قومی وفاقی حکومت اپنا کام پھر سے شروع کر دے گی اور قومی یک جہتی کی حکومت جلد تشکیل پائے گی جو عام انتخابات کروانے کی تیاری کرے۔

ابو الغیط کے مطابق اس موقع کو ضایع نہیں ہونے دینا چاہیے جیسا کہ ماضی میں ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ فلسطینی جانب تقسیم اور خلیج کا خاتمہ دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کو سخت مشکل میں ڈال دے گا جو اس طرح کے باہمی اختلافات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امن عمل کو انجام تک پہنچانے میں ٹال مٹول سے کام لیتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس اور فتح کی مصالحت کے بعد اسرائیل سخت مشکل میں ہوگا : عرب لیگ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.