• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حماس اور تحریک فتح کی قیادت کا قاہرہ میں جلد اجلاس طلب

پیر 18-09-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8625
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تحریک فتح اور اسلامی تحریک مزاحمت کی قیادت جلد ہی مصر کی میزبانی میں اہم اجلاس منعقد کرے گی۔ اس اجلاس کے بعد مصری انٹیلی جنس چیف کی موجودگی میں دیگر فلسطینی جماعتوں پر مشتمل گرینڈ اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور سینیر مذاکرات کار عزام الاحمد نے مصر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حماس اور فتح کی قیادت کی دو طرفہ بات چیت کے لیے اجلاس کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس اجلاس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم جلد ہی یہ مصری انٹیلی جنس چیف خالد فوزی کی موجوگی میں اہم اجلاس ہوگا۔ اس اجلاس کے بعد فلسطین کی دیگر نمائندہ تنظیموں کی قیادت بھی قاہرہ مدعو کی جائے گئی۔

عزام الاحمد کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کی قائم کردہ انتظامی کمیٹی کے تحلیل کیے جانے کے بعد ملک میں ایک بار پھر حماس اور فتح سمیت تمام دھڑوں میں مفاہمت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ دونوں بڑی جماعتیں فلسطین کے انتظامی اور سیاسی امور قومی حکومت کے حوالے کرنے پر متفق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی تنظیمین 2011ء میں مصر میں طے پائے مفاہمتی معاہدے کی شرائط کے تحت انتظامی مفاہمت پر آمادہ ہیں۔

قومی مفاہمت کے لیے مصر کے کردار پر بات کرتے ہوئے عزام الاحمد نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ مصری حکومت فلسطینی تنظیموں کے کوآپس میں ملانے کے لیے غیر جانب دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس اور تحریک فتح کی قیادت کا قاہرہ میں جلد اجلاس طلب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.