• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

حریری کی پراسرار ’روپوشی‘، یو این نے سعودیہ سے وضاحت مانگ لی

بدھ 15-11-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9251
0
SHARES
1
VIEWS

نیویارک – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ نے لبنان کے سبکدوش وزیراعظم سعد حریری کی سعودی عرب میں پراسرار رپوشی اور قیام پر سعودی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کئی روز سے سعودی عرب میں پراسر طور پرقیام پزیر ہیں۔ ان کے سعودی عرب میں قیام کے طول پکڑنے سے کئی طرح کے خدشات ظاہر ہو رہے ہیں۔ اس  لیے سعودی عرب ان کی موجودہ صورت حال کے بارے میں وضاحت کرے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم سعد حریری کے حوالے سے سخت تشویش میں اور آزاد ذرائع سے ان کے بارے میں کوئی قابل ذکر معلومات نہیں مل رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے یہ بات ایک پریس کانفرنس کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سعد حریری کا سعودی عرب میں بیٹھ کر وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینا اور اس کے بعد سعودی عرب سے واپس نہ آنا کئی طرح کے خدشات اور سوالات کو جنم دیتا ہے۔

گذشتہ اتوار کو سعد حریری نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے استعفیٰ اپنی مرضی سے دیا ہے اور وہ جلد لبنان واپس آجائیں گے۔ انہوں نے چار نومبر کو سعودی عرب میں قیام کے دوران ایک ٹی وی پر انٹرویو ہی کے دوران وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ لبنانی صدر میشل عون نے تا حال ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے۔

لبنانی شیعہ عسکری گروپ حزب اللہ نے سعودی عرب پر لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ سعد حریری کو دھوکے سے سعودی عرب بلا کر انہیں دباؤ کے تحت استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحریری کی پراسرار ’روپوشی‘، یو این نے سعودیہ سے وضاحت مانگ لی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.