• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جرمن انٹیلی جنس اداروں کی نیتن یاھو کے دفتر کی جاسوسی کا انکشاف

پیر 04-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0884
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے جرمن اخبارات کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جرمنی کے خفیہ ادارے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سمیت کئی دوسرے ممالک کے سربراہان مملکت کی جاسوسی کرتے رہے ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار نے جرمن اخبار’’دیر اسپیگل‘‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جرمنی کاخفیہ ادارہ ’’بی این ڈی‘‘ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر کی جاسوسی کرتا رہا ہے۔ بی این ڈی نے اسرائیلی وزیراعظم کے دفترکی جاسوسی کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے ملکوں کے سربراہان، ان کے دفاتر اور عالمی تنظیموں کے مراکز کی بھی جاسوسی کی ہے۔

جرمن اخبار کا دعویٰ ہے کہ خفیہ ادارے’’بی این ڈی‘‘ نے نہ صرف اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جاسوسی کی بلکہ کئی دوست ملکوں کے اہم اداروں کی بھی سراغ رسانی کی کوشش کی ہے۔ بی این ڈی نے ویانا اور برسلز کی وزرات داخلہ، لندن وزارت دفاع، اقوام متحدہ کے اداروں، عالمی مانیٹری فنڈ[آئی ایم ایف]، اوپیک، امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا اور امریکی محکمہ دفاع کی بھی جاسوسی کی جاتی رہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس پوری دنیا میں اس خبر نے تہلکہ مچا دیا تھا کہ امریکا کی خفیہ ایجنسی’’ایف بی آئی‘‘ جرمنی سمیت کئی دوست ممالک کی جاسوسی کرتی رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ امریکی خفیہ ادارہ عالمی ادارہ صحت سمیت کئی بین الاقوامی اداروں کی جاسوسی میں ملوث رہا ہے۔ جاسوسی کا مقصد مختلف ملکوں کے ہاں اسلحے کےحصول کے لیے ہونے والی کوششیں اور دیگر اہداف کی نشاندہی اور معلومات کاحصول بتایا گیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineجرمن انٹیلی جنس اداروں کی نیتن یاھو کے دفتر کی جاسوسی کا انکشاف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.