• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جرمنی کی اسرائیل کو آبدوزوں کی فروخت روک دی

بدھ 19-07-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7898
0
SHARES
2
VIEWS

برلن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے جرمن حکومت کے ایک مصدقہ ذریعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں اطلاع دی ہے کہ برلن نے تل ابیب کو ایک اور جدید ترین آبدوز فروخت کرنے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے خلاف بدعنوانی کے کیسز کی تحقیقات تک روک دیا ہے۔’’ڈولفن‘‘ کے نام سے مشہور یہ آبدوز سمندر کی گہرائیوں میں ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جرمن حکومت اس نوعیت کی چار آبدوزیں پہلے بھی اسرائیل کو فروخت کرچکا ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق تل ابیب کو جدید ترین صلاحیت کی حامی ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والی آبدوزو کی فروخت صہیونی وزیراعظم کے خلاف کرپشن کے مشہور اسکینڈل 3000 کی تحقیقات تک روک دی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی اخبارات نے دعویٰ کیا تھاکہ جرمنی نے تل ابیب کو جدید ترین آبدوزوں کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ آبدوزوں کی خریداری کےسودے کا وزیراعظم نیتن یاھو کے خلاف جاری کرپشن کیسز کی تحقیقات سے کوئی تعلق نہیں۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’’معاریف‘‘ نے جرمن حکومت کے ایک ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ جرمن حکومت نے اسرائیل کو پانچویں آبدوز کی فروخت کا اصولی فیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ جرمنی کی جانب سے تل ابیب کو جدید ترین ہتھیاروں کی فراہمی کا  سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری و ساری ہے جب دوسری جانب اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال اور ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال پرنہ صرف تل ابیب کو بلکہ ان ممالک کو بھی سخت تنقید کا سامنا ہے جو صہیونی ریاست کو کھلے عام بھاری ہتھیاروں کی فروخت میں ملوث ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجرمنی کی اسرائیل کو آبدوزوں کی فروخت روک دی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.