• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 3 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جارڈ کوشنر کی ’اونروا‘ کو ختم کرنے کی سازش طشت ازبام

اتوار 05-08-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9820
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی اخبارات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور ان کے مشیر خاص جارڈ کوشنر فلسطینی پناہ گزینوں کی کفالت کے عالمی ادارے ’یو این ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی‘ (اونروا) کو ختم کرنے کی گھٹیا سازشوں میں سرگرم عمل ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی ’فارن پالیسی‘ میگزین کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جارڈ کوشنر فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے پناہ گزین کے اسٹیٹس کی ایک خاص مدت مقرر کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس مدت سے پہلے پہلے والے افراد کو پناہ گزین شمار کیا جائے اور مدت گذرنے کے بعد فلسطینیوں کو پناہ گزینوں کے دائرے سے نکالا جائے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جارڈ کوشنر کی اس سازش کا انکشاف ان کے اور امریکی انتظامیہ کے دیگر عہدیداروں کے درمیان ہونے والے ای میل رابطوں میں کیا گیا۔ انہوں نے اس حوالے سے کئی ای میل مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ کو کیں جن میں ’اونروا‘ کو ختم کرنے کی اپنی منصوبہ بندی کا اظہار کیا۔

جارڈ کوشنر ایک ای میل مراسلے میں لکھتے ہیں کہ ’اونروا‘ ایک کرپٹ اور غیر فعال ادارہ ہے۔ اس کے نتیجے میں خطے میں امن کے قیام کی راہ ہموار نہیں ہوسکی۔ اس لیے اب اس ادارے کو ختم کرناہی بہتر ہے۔

امریکی اخبار میں یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دوسری طرف اسرائیلی پریس میں یہ خبریں شائع ہوئی ہیں کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد جو کہ 70 لاکھ سے زائد کو کم کر کے چالیس ہزار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجارڈ کوشنر کی ’اونروا‘ کو ختم کرنے کی سازش طشت ازبام
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.