• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تنازع فلسطین پرغور کے لیے منگل کو سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس

ہفتہ 17-02-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10210
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) منگل کو تنازع فلسطین پرغور کے لیے سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس بھی شرکت کریں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’یو این‘ سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ منگل کے روز فلسطینی صدر محمود عباس یو این سیکرٹری جنرل سے خصوصی ملاقات بھی کریں گے۔ دوطرفہ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال اور فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن مساعی کی بحالی کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

رواں ماہ کے اوائل میں عالمی سلامتی کونسل کے چیئرمین منصور العتیبی نے پریس سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 20 فروری منگل کو نیویارک میں ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں صدر محمود عباس کو بھی مدعو کیا گیا  ہے۔

العتیبی کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ محمود عباس اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس کے دوران فلسطین کی تازہ ترین صورت حال بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 22 فروری جمعرات کے روز سلامتی کونسل کا غیر رسمی اجلاس ہوگا۔ اس اجلاس کے لیے ’اسرائیلی قبضے کے 50 سال بعد‘ کا عنوان چنا گیا ہے جس میں مقبوضہ فلسطین اور غزہ کی پٹی کے علاقوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتنازع فلسطین پرغور کے لیے منگل کو سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.