• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تل ابیب اور حیفا کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کردیں گے: سید احمد خاتمی

جمعہ 08-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9410
0
SHARES
0
VIEWS

تہران – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ ایران اپنے میزائل سسٹم کی رینج اتنا زیادہ بڑھائے گا کہ وائٹ ہاؤس کے حکمرانوں کی نیند حرام ہوجائے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ سید احمد خاتمی نے نماز کے خطبوں میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ آج کی دنیا میں جہاں چاروں طرف بھیڑیے اور سامراجی طاقتیں موجود ہیں غیر مسلح اور نہتا نہیں رہا جاسکتا کہا کہ” ایران اپنے میزائلوں کی رینج اتنازیادہ بڑھائےگا کہ وائٹ ہاؤس کے حکام کی نیندیں حرام ہوجائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمنوں کے مقابلے میں ہتھیاروں سے لیس اور طاقتور رہنا چاہئے۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا طاقتور ہونا دشمنوں کے طاقتور ہونے سے مختلف ہے کیونکہ دشمنوں کا طاقتور ہونا جارحیت کے لئے ہوتا ہے لیکن ایران کی طاقت دفاعی نوعیت کی ہے۔

سید احمد خاتمی نے کہا کہ ایران اپنا میزائل پروگرام جاری رکھے گا تاکہ اگر کسی دن اسرائیل نام کے دیوانے نے کسی حماقت کی کوشش کی تو تل ابیب اور حیفا کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کیا جاسکے۔ تہران کے خطیب جمعہ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے ٹرمپ کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے اس اقدام کی نہ صرف عالم اسلام بلکہ امریکا کے اتحادیوں نے بھی مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے فیصلے پر عالمی رائے عامہ کا احتجاج بہت ہی وسیع تھا لیکن صرف مذمت ہی کافی نہیں ہے بلکہ سبھی ملکوں کو چاہئے کہ وہ اپنے یہاں اسرائیلی سفارتخانوں کو بند کردیں اور تل ابیب سے اپنے سفیر واپس بلالیں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ ٹرمپ کے اقدام نے ثابت کردیا کہ فلسطین کا واحد حل انتفاضہ ہے اور صیہونی حکومت کے خلاف جتنے زیادہ اقدامات انجام دیے جائیں گے اور اس کے مفادات کو جتنا زیادہ نقصان پہنچایا جائے گا وہ اللہ کے حضور ایک اچھا عمل شمار کیا جائےگا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتل ابیب اور حیفا کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کردیں گے: سید احمد خاتمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.