رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قومی بیورو برائے دفاع فلسطین نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے یہودی آبادکاری کے منصوبوں کو ختم کرنے کے لئے فعال اقدامات اٹھائیں جس سکے نتیجے میں اسرائیلی آبادکاری اور فلسطینی زمین پر قبضہ ختم ہوسکے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کے ذیلی ادارے قومی بیورو برائے دفاع فلسطین نے چار ممالک کے گروپ "کوارٹیٹ” کی جانب سے اسرائیلی آبادکاری پر خدشات کے اظہار کی نشاندہی کروائی۔
بیورو نے اسرائیل کی یہودیوں کو بسانے کی سرگرمیاں ختم کرنے کے لئے فوری طور پر بین الاقوامی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
