• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 8 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیرون ملک فلسطینی انجینیر برادری ’قومی کاز کے لیے باہم متحد ہو گئی

اتوار 06-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4936
0
SHARES
0
VIEWS

استنبول – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بیرون ملک فلسطین کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی طرح انجینیر برادری نے بھی مسئلہ فلسطین کے لیے اپنی مساعی کو مجتمع کرنے کے لیے ’فلسطین انجینیرنگ یونین‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز ترکی میں دوسرے ملکوں میں خدمات انجام دینے والے فلسطینی انجینیروں کی بڑی تعداد نے یونین کی تاسیسی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ترکی میں موجود فلسطینی شہریوں اور ترک حکومت کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں شرکت کے والے فلسطینی انجینیر عرب ممالک اور دوسرے ملکوں سے استنبول پہنچے۔ ان کی تعداد سیکڑوں میں بتائی جاتی ہے۔

انجینیریونین کی تاسیسی کانفرنس کی میزبان کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم ابو ثریا نے کہا کہ دوسرے ملکوں میں مقامی سطح پر انجینیر برادری کی طرف سے خود کو منظم کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں مگر ہم وسیع ترسطح پر انجینیر برادری کو منظم کرتے ہوئے فلسطینی قوم کی خدمت کے لیے اپنی منتشر مساعی کو یکجا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دوسرے ملکوں میں بڑی تعداد میں فلسطینی انجینیر خدمات انجام دے رہے ہیں مگر انہیں قوم اور مسئلہ فلسطین کی خدمت کے لیے منظم کرنے کا جامع پروگرام تیار نہیں کیا جا سکا ہے۔ ان کی مساعی کا مقصد بیرون ملک خدمات انجام دینے والی انجینیر برادری کو قومی کاز کے لیے منظم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل فلسطینی انجینیرنگ سوسائٹی ایک غیر منافع بخش فلسطینی تنظیم ہے جو دوسرے ملکوں میں خدمات انجامدینے والے انجینیروں کی فلاح بہبود اور ان کے حقوق کے لیے کام کرتی ہے۔ نئی قائم ہونے والی انجینیرنگ یونین کا صدر دفتر ترکی میں قائم کیا جائے گا جب کہ دوسرے ملکوں میں اس کی مقامی شاخیں قائم کی جائیں گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیرون ملک فلسطینی انجینیر برادری ’قومی کاز کے لیے باہم متحد ہو گئی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.