• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس پر اسرائیلی تسلط کی یاد میں اردن میں احتجاجی مارچ

ہفتہ 10-06-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7471
0
SHARES
0
VIEWS

عمان – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کی مذہبی سیاسی جماعتوں کی اپیل پر کل جمعہ کے روز دارالحکومت عمان میں فلسطینی شہر بیت المقدس پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرے اورمارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردن کی اسلامی تحریک اور اسلامک ایکشن فرنٹ کی اپیل پر جمعہ کے روز مقبوضہ بیت المقدس پر صہیونی ریاست کے ناجائز تسلط کی یاد میں مظاہرہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ چھ جون 1967ءکو چھ روزہ جنگ کے دوران صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطین سمیت کئی دوسرے عرب شہروں پر قبضہ کرلیا تھا۔ بیت المقدس پر صہیونی ریاست کے غیرقانونی اور غاصبانہ تسلط کو آج 50 برس ہوچکے ہیں۔

بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کے پچاس سال مکمل ہونے پر اردن میں احتجاجی مظاہرہ اور مارچ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ’الاقصیٰ کے ساتھ عہد وفا‘ کے نام سے منعقدہ اس مارچ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے بیت المقدس پر قابض صہیونی ریاست کے تسلط کی مذمت کی اور اردنی حکومت، عرب ممالک اور عالم اسلام سے قبلہ اول کے دفاع کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر اردن میں اخوان المسلمون کے ترجمان معاذ الخوالدہ نے کہا کہ مسجد اقصیٰ، بیت المقدس اور پورے فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ فلسطینی تحریک مزاحمت کو سپورٹ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ سے دست برداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس پر اسرائیلی تسلط کی یاد میں اردن میں احتجاجی مارچ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.