مقبوضہ بیت القدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبارات کے مطابق ملک میں جاری عوامی احتجاج، اسرائیل کو یہودی ریاست قرار دینے کے متنازع قانون کی منظوری اورÂ مذہبی یہودی طبقے کی فوج میں لازمی بھرتی سے متعلق قانون پر اتفاق رائے پیدا نہ ہونے کے نتیجے میں آئندہ اکتوبر میں پارلیمنٹ تحلیل کی جاسکتی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے نسل پرستانہ یہودی قومیت کے قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم جنس پرست آئے روز اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرتے ہیں۔ اسی طرح اگر حکومت لازمی بھرتی قانون کی منظوری میں تاخیر کرتی ہے تو حکومت اتحاد کے لیے سنگین خطرہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سمیت حکومتی اتحاد میں شامل دیگر کئی جماعتوں کے رہنما قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔ یہ انتخابات اکتوبر 2019ء کے بجائے رواں سال بھی ہو سکتے ہیں۔