• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بھارتی نژاد برطانوی وزیرہ کے خفیہ دورہ اسرائیل پر تنازع

اتوار 05-11-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9135
0
SHARES
0
VIEWS

لندن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بھارتی اخبارات کے مطابق ہندوستانی نژاد ایک برطانوی وزیر اور رکن پارلیمنٹ پریتی پٹیل نے وزارت خارجہ کےعلم میں لائے بغیر اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا تھا۔ ان کے اس خفیہ دورہ اسرائیل پر برطانوی سیاسی اور حکومتی حلقوں میں ایک نیا تنازع پیدا ہوا ہے

بھار کے کثیرالاشاعت اردو اخبار ’اعتماد‘ نے بتایا ہے کہ پریتی پٹیل نے اسرائیل کا خفیہ دورہ رواں سال جون میں کیا۔ ان کے اس دورے کا برطانوی وزارت خارجہ کو علم نہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسز پٹیل نے اپنے خفیہ دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیلی سیاسی رہنما اور رکن  کنیسٹ (پارلیمنٹ) یائیر لبید سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسرائیل کے کئی سرکاری اداروں کا بھی وزٹ کیا۔ ان کے اس دورے میں ’کنزرویٹیو فرینڈز آف اسرائیل‘ نامی گروپ کےاعزازی صدر اور صیہونی ریاست نواز برطانوی لیڈر نے بھی اسرائیل کا دورہ کیا۔ تل ابیب میں ایک اعلیٰ سطحی ملاقات برطانیہ میں تعینات اسرائیلی سفیر کے ایماء پر کرائی گئی تھی۔ پٹیل کے اس دورے کے بارے میں اسرائیل میں متعین سفیر یا سفارت خانے کو مطلع نہیں کیا گیا۔

برطانیہ کے بعض سیاسی رہنماؤں نے الزام عاید کیا ہے کہ پریتی پٹیل اسرائیل نواز گروپوں کے ساتھ میل جول بڑھا کر اسرائیل کے حامی متمول لوگوں سے فنڈز حاصل کرنا چاہتی ہیں تاکہ مستقبل میں برطانیہ میں اپنے سیاسی مشن کو زیادہ موثر طریقے سے آگے بڑھایا جاسکے۔ ان پر اسرائیل کے حوالے سے آزادانہ خارجہ پالیسی کی راہ ہموار کرنے کا بھی الزام ہے۔ بھارتی نژاد پریتی پٹی عرصے سے صیہونی ریاست کی کھلے بندوں حمایت کرتی چلی آئی ہیں۔ برطانوی کابینہ میں شامل وزراء نے پریتی پٹیل کے راز داری میں دورہ اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے اسے کابینہ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبھارتی نژاد برطانوی وزیرہ کے خفیہ دورہ اسرائیل پر تنازع
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.