برلن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی مصنوعات اور اسرائیل سے وابستہ اداروں اور کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چلانے والی عالمی تحریک بی ڈی ایس نے جرمن دارالحکومت برلین میں پاپ موسیقی کے بین الاقوامی فیسٹیول کا بائیکاٹ کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر کمپین شروع کر دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بی ڈی ایس نے اس فیسٹیول میں اسرائیلی سفارت خانے کے بھی حصہ لینے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دنیا کے سبھی سنگروں اور موسیقاروں سے کہا ہے کہ وہ اگست میں ہونے والے پاپ میوزیک کے برلین عالمی فیسٹیول میں شرکت نہ کریں۔اسرائیلی مصنوعات اور اسرائیل سے وابستہ کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کی تحریک کی جرمن شاخ نے مذکورہ عالمی فیسٹیول کا بائیکاٹ کرنے کی کمپین چلانے کے لئے ایک خصوصی ویب سائٹ قائم کر کے کہا کہ غزہ کی سرحدوں پر فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے وہ اس فیسٹیول کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چلا رہی ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ تیس مارچ سے فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک سو سے زائد فلسطینی شہید اور تیرہ ہزار دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
بی ڈی ایس نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں پوری دنیا میں کمپنیوں، یونیورسٹیوں اور بین الاقوامی اداروں میں صیہونی حکومت کی مصنوعات اور اس سے وابستہ کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چلا رکھی ہے۔