مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاھو نے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے ساتھ ملاقات کے دوران ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دائیں بازو کی برطانوی تنظیموں کی فنڈنگ روکے اور ایسے تمام اداروں کے خلاف کارروائی کرے جو اسرائیل کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نیتن یاھو نے اپنی برطانوی ہم منصب تھریسا مے پر زور دیا ہے کہ وہ ’بریک دی سائلنس‘ (خاموشی توڑیئے) نامی گروپ سمیت دائیں بازو کے دیگر اداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاھو نے اپنی برطانوی ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تھریسا مے پر زور دیا ہے کہ وہ برطانیہ سے باہر دوسرے ملکوں کے خلاف انسانی حقوق کے میدان میں سرگرم اداروں کی فنڈنگ بند کریں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیتن یاھو نے Â برطانوی وزیراعظم کو انسانی حقوق کی تنظیموں کی فہرست فراہم کی اور کہا کہ برطانیہ میں ان اداروں کی فنڈنگ بند کی جائے۔ اخبار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر اسرائیل کسی گروپ کی فنڈنگ پر راضی ہو تو برطانوی حکومت بھی اس پر راضی ہوگی۔
ادھر انسانی حقوق کی تنظیم’بریک دی سائلنس‘ نے ایک بیان میں نیتن یاھو کے بیان کے رد عمل میں کہا ہے کہ تنظیم کو برطانیہ کی جانب سے فنڈز نہیں رہے ہیں۔ نیتن یاھو کو تنظیم کے بارے میں غلط فہمی ہوئی ہے۔