• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بحرین اسرائیل گٹھ جوڑ: بحرینی شہزادے کا دورہ اسرائیل

منگل 06-02-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10104
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی وزیر اطلاعات نے ایک بحرینی شہزادے کے دورہ اسرائیل کی خبر دی ہے۔ آل خلیفہ کی جانب سے صیہونیوں کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کی غرض سے ایک بحرینی شہزادے نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی وزیر اطلاعات "ایوب اقرا” نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ انہوں نے بحرینی شہزادے "مبارک آل خلیفہ” کہ جو اسرائیل کے دورے پر آئے ہیں، ملاقات کی ہے۔

اس صیہونی وزیر نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کو تقویت بخشنے کی خاطر ایک بحرینی شہزادے کیساتھ آشکار طور پر ملاقات ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ آج پیر کے دن کینسٹ میں بحرینی شہزادے کی میزبانی کریں گے۔صیہونی وزیر اطلاعات نے تل ابیب کا دورہ کرنے والے بحرین کے حکمران خاندان کے شہزادے کیساتھ اپنی تصویر کو بھی شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی وزیر اطلاعات کی بحرینی حکام کیساتھ یہ دوسری رسمی ملاقات تھی، اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں بحرینی بادشاہ کے سفیر سمیر صادق البحارنہ نے ایوب قرا سے ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والے بحرینی وفد کے دورے کا انکشاف صیہونی ٹی وی چینل 10 نے کیا تھا۔آل خلیفہ کے وفد نے اس وقت اسرائیل کا چار روزہ دورہ کیا تھا اور صیہونی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ مقبوضہ بیت المقدس کا بھی دورہ کیا تھا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عالمی میڈیا نے اس سے قبل بھی بعض عرب ممالک کے اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانے پر مبنی درجنوں رپورٹس شائع کی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبحرین اسرائیل گٹھ جوڑ: بحرینی شہزادے کا دورہ اسرائیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.