• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بان کی مون کا فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ

اتوار 18-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5371
0
SHARES
3
VIEWS

نیویارک – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ وہ فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی پابندیوں کو جلد از جلد اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیویارک میں سلامتی کونسل کے ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بان کی مون نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ بین الاقوام قوانین اور مطالبات میں شامل ہے جس پرکسی قسم کے تحفظات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے ساتھ ساتھ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پرعائد پابندیوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔

خیال رہے کہ بان کی مون نے فلسطینی ریاست کی حمایت کا یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ رواں ماہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سلامتی کونسل کے ارکان سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فلسطینی اور اسرائیلی قیادت کے درمیان امن بات چیت کی بحالی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔ مناسب ہے کہ فلسطین اور اسرائیل مل کر ہی باہمی تنازعات کا حل نکالیں۔ عالمی برادری کو فریقین کے درمیان تعطل کا شکار بات چیت کی بحالی میں مدد دینے کے ساتھ تنازعات کے حل میں بھی مدد فراہم کرنا چاہیے۔

بان کی مون کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین دنیا کے اہم ترین حلب طلب مسائل میں سے ایک ہے۔ فلسطینی اور اسرائیلی قیادت کو بامقصد بات چیت اور تنازع کے حل کے لیے جرات مندانہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

بان کی مون نے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی توجہ عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ متنازع یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع تنازع کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبان کی مون کا فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.